افغانستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائیگا

بدھ 14 فروری 2018 12:04

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ پرسوں جمعہ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ افغانستان کی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو 154 رنز سے شکست دی، دوسرے میچ میں زمبابوے نے افغانستان کو 154 رنز سے شکست دیکر شاندار کم بیک کیا تاہم تیسرے میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 19 فروری کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :