جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان چھٹا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا

بدھ 14 فروری 2018 12:04

سنچورین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چھٹا اور آخری میچ پرسوں جمعہ کو سپر سپورٹس پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف 4-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے پہلے میچ میں پروٹیز کو 6 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، تیسرے میچ میں 124 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تاہم پانچویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر 73 رنز سے شکست دیکر چھ میچوں کی سیریز میں 4-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں میزبان جنوبی افریقا نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 21 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 فروری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :