لا ئسنس ہولڈرسٹامپ فروشوں کو کمپیوٹرائزڈ کارڈز جاری

بدھ 14 فروری 2018 12:04

لا ئسنس ہولڈرسٹامپ فروشوں کو کمپیوٹرائزڈ کارڈز جاری
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)ضلعی انتظامیہ نے جعلی سٹامپ پیپرز کی روک تھام کیلئے سٹامپ فروشوں کو کمپیوٹرائزڈ کارڈز جاری کردیئے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انچارج سٹامپ ڈی سی آفس محمد فیاض سمیت سٹامپ فروشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی شاہد علی خان نے کہا کہ سرکاری طور پر 115افراد کو سٹامپ فروشی کا لائسنس جاری کیا گیا ہے جن کو کمپیوٹرائزد کارڈ جاری کر دیئے ہیں ان 115 افراد کے علاوہ اگر کسی اور نے سٹامپ پیپرز فروخت کئے تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

اس اقدام کا مقصد جعلی سٹامپ فروخت کر نے والوں کی بیخ کنی کر نا ہے اس اقدام سے دھوکہ دہی اور فراڈ کا خاتمہ ہو جائے گا اور کوئی بھی پچھلی تاریخوں میں سٹامپ جاری نہیں کر سکے گا۔ اس موقع پر سٹامپ فروشوں کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ اپنے رجسٹر میں ریکارڈ کی انٹری کو یقینی بنائیں اور رجسٹر کو ریکارڈ روم میں جمع کریں اور سٹامپ کی اصل قیمت سے زیادہ وصول نہ کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔