ٹیوٹا اور فارما ایسوسی ایشن ، ایف ڈی اے اور فاٹا کنٹریکٹرز میں معاہدے

بدھ 14 فروری 2018 12:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) خیبر پختونخوا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی( ٹیوٹا) اور فارما ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا جبکہ فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ای) اور فاٹاکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے طے پاگئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایڈوانس ٹیکنیکل کالج حیات آباد پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، معاہدے پردستخطوں کی تقریب میں سر حد چیمبر کے نائب صدر ملک نیاز ،فارما ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر مقبول ، گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل کالج نوشہر ہ کے چیئر مین اشفاق پراچہ ، حارث مفتی ، ایف ڈی اے کے منیجر سکلزپیر ارشد، منیب خٹک اورڈاکٹر حضرت حسین و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :