یو ای ٹی کے سکالرزکامران اور زید نے پی ایچ ڈی کرلی

بدھ 14 فروری 2018 12:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی ) پشاور کے شعبہ بیسک سائنسز اینڈ اسلامیات کے ریسرچ سکالرز کامران خان اور زید من اللہ نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

یو ای ٹی کے ویڈیو کانفرنسنگ ہا ل میں منعقدہ دفاعی تقریب میں انہوں نے اپنی تحقیقی مقالوں کا کامیابی سے دفاع کیا اور پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔ سکالر کامران خان نے ڈاکٹر مرجان الدین جبکہ سکالر زید من اللہ نے ڈاکٹر امجد علی کی زیر نگرانی اپنی تحقیق مکمل کی ہے۔تقریب میں فیکلٹی ، ریسرچ سکالرز اور طلبہ کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔