گلگت بلتستان کی آئینی اصلاحات کے حوالے سے قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کرلیں

بدھ 14 فروری 2018 12:04

گلگت بلتستان کی آئینی اصلاحات کے حوالے سے قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئینی اصلاحات کے حوالے سے ڈپٹی چیرمین آف دی پلاننگ کمشن آف پاکستان سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کرلیں ہیں، 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی وفاقی حکومت نے علاقے کے عوام کے منتخب نمائندوں کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے سفارشات مرتب کی ہیں ، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا جس کے بعد گلگت بلتستان کو ان تمام اداروں میں نمائندگی ملے گی اور قانون ساز اسمبلی مزید موثر اور مضبوط ہوگیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ،جلد خوشخبری سنائیںگے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ہم عوام کے سامنے سرخرو ہیں، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے بھی ہمیں ملے اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے تمام اعلان پر عمل درآمد بھی کرایا ہے،انہوں نے کہا کہ اونچی کوٹھیوں اور محلات میں بیٹھ کر عوام پر اپنے فیصلے تھوپنے کی کوشش کرنیوالے بتائیں کہ گلگت اور سکردو کو بگ سٹی کے اعلان کاکیا ہوا ،گلگت سکردو روڈ کے جعلی افتتاحوں کا حساب کون دے گا ،آج گلگت کی سڑکیں پیپلزپارٹی پر ماتم کررہی ہیں، عوام ظالمانہ دور کبھی نہیں بھولے ہیں ،مسلم لیگ ن نے جو بھی اعلان کیا ہے عملدرآمد کرکے دکھایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئینی اصلاحات پر افواہوں پر کان نہ دھریں جلد خوشخبری سنائیںگے۔