قومی ٹیم ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا روانہ ہوگئی

بدھ 14 فروری 2018 12:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) 6 رکنی قومی ٹیم ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بدھ کو ملائیشیا روانہ ہوگئی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق چیمپئن شپ 15 سی20 فروری تک ملائشیاء کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی جس میں5 کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں ارسلان، زاہد محمود، شکیل جٹ، عزت اللہ اور عبدالباسط شامل ہیں جبکہ آفیشل میں کے پی کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد بطور ٹیم منیجر ہمراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 2 ماہ تک لاہور میں لگایا گیا اور کیمپ میں کوچز نے کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی معیار کی تربیت دی۔ سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ ایشیئن ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ایشیاء کی42 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا اور توقع رکھتے ہیں کہ چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :