کرکٹر صہیب مقصود نے زندگی کی نئی اننگز شروع کردی

بدھ 14 فروری 2018 11:56

کرکٹر صہیب مقصود نے زندگی کی نئی اننگز شروع کردی
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری2018ء) قومی کرکٹر صہیب مقصود نے بھی زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کردی ۔گرین شرٹس کیلئے 26 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے کرکٹر صہیب مقصود نے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی حرا کنول کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کردی ہے اور دونوں کا ولیمہ ویلنٹائن ڈے کو ہو گا۔

(جاری ہے)

صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ہنی مون پی ایس ایل کے دوران یو اے ای میں ہی منائیں گے کیوں کہ ان کا اصل فوکس پی ایس ایل پر ہو گا۔ خیال رہے کہ صہیب مقصود کا رشتہ ان کے گھر والوں نے طے کیا ہے اور یہ ارینج میرج ہوگی۔


متعلقہ عنوان :