کوئٹہ،سریاب روڈ پر نامعلو م مسلح افراد کی فائرنگ،4سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے

بدھ 14 فروری 2018 11:40

ْ کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ،4اہلکار شہید ہوگئے،پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گشت پر مامور سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکار اسلم ،شبیر ،محمد سعید اور امجد شہید ہوگئے،پولیس،سیکورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں کوسول ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،معاون خصوصی برائے اطلاعات انوارالحق کاکڑ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے خوراک میر ضیا ء الانگو نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیگی اور آخری دہشت گردکے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :