قصورکے مختلف علاقوں میں واٹرسپلائی اورسوئی گیس سپلائی کے منصوبوں پر کام کا آغاز

بدھ 14 فروری 2018 11:40

قصور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) گذشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دورہ قصورکے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ قصورکے صدر راناآصف رضاخاں نے دوران ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب کوعلاقہ کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تجاویزپیش کیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی دلچسپی لیکر علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کی مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دورہ قصورکے موقع پر قصورمیں معصوم زینب سمیت دیگردرندگی کا شکارہونیوالی بچیوں کے ناموں سے سکولوں کے نام منسوب کرنے کااعلان کیا اورڈپٹی کمشنرقصورکو علاقہ میں ڈویلپمنٹ کا کام کروانے کی فوری ہدایات جاری کی جس پر ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمر نے گزشتہ دنوں امین ٹائون اور حسن علی ٹائون کا وزٹ کیااورسکول بنانے کیلئے جگہ کامعائنہ کیااورعلاقوں میں پی سی سی نالیاں‘واٹرسپلائی اورسوئی گیس سپلائی کے منصوبوں پر کام شروع ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :