فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تباہ ہونے والے گھر کے نقصان کی تلافی کی جائے گی، جاپانی وزیر دفاع

بدھ 14 فروری 2018 11:40

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) جاپان کے وزیرِ دفاع اِتسٴْونوری اونودیرا نے کہا ہے کہ اٴْن کی وزارت فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تباہ ہونے والے گھر کے مالک کے نقصان کی تلافی کرے گی۔جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق کان زاکی کے علاقے میں بری سیلف ڈیفنس فورس کا اے ایچ-64 لڑاکا ہیلی کاپٹر گھر پر گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں عملے کے دو ارکان ہلاک جبکہ ایلیمینٹری اسکول کی ایک لڑکی معمولی زخمی ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع اونودیرا نے علاقی دفتر میں گورنر یوشی نوری یاماگوٴْچی سے ملاقات کی اور حادثے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ دفاع تباہ ہونے والے گھر کے مالک کے نقصان کی تلافی کرے گی۔اٴْنہوں نے حادثے کی وجہ کی مکمل تفتیش کرانے اور دوبارہ ایسا واقعہ رونما ہونے اور ان کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ اس موقع پر یاماگوٴْچی نے کہا کہ اٴْنہیں گہری تشویش ہے کیونکہ حادثہ ایسے رہائشی علاقے میں رونما ہٴْوا جہاں ایک ایلیمینٹری اسکول اور ایک کنڈر گارٹن ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ رہائشیوں کو حادثے کی زد میں نہیں آنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :