کویت میں جعلسازی پر سعودی کو 7برس قید

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 فروری 2018 11:33

 کویت میں جعلسازی پر سعودی کو 7برس قید
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق کویت میں فوجداری کی عدالت نے کویت کی شہریت جعلسازی کے ذریعے حاصل کرنے والے سعودی شہری کو 7برس قید بامشقت ، 83ہزار دینار واپس کرنے اور 16ہزار دینار جرمانے کے طور پر پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

کویتی پبلک پراسیکیوشن نے الزام عائد کیا تھا کہ سعودی شہری نے برتھ سرٹیفکیٹ ، پاسپورٹ اور کویتی شہریت کی دستاویز میں جعلسازی کی ہے اوریہ جعلسازی ثابت ہوگئی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے سعودی شہری پر ایک وزارت سے ناحق تنخواہ لینے کا بھی الزام عائد کیا تھا اور تنخواہ کے طور پر حاصل کردہ رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :