کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 سکیورٹی اہلکار شہید

بدھ 14 فروری 2018 11:20

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ نجی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں پولیس وین معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ شہید ہونے والوںمیں لانس نائیک اسلم، لانس نائیک شبیر، نائیک محمد سعید اور سپاہی امجد شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں نائن ایم ایم اور کلاشنکوف کا استعمال کیا گیا۔ خالی خول اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ سکیورٹی فورسز نے حملے میں ملوث افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :