سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 14 فروری 2018 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کے لیے 17 اپیلوں پر سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کو آئین کے اسی آرٹیکل کے تحت نااہل قراردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے دلائل دیئے۔ اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بدھ کو سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :