کبھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا، اپنے کام سے شادی کر لی ہے، ٹائیگر شروف

بدھ 14 فروری 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کام سے شادی کر لی ہے اور انہیں اس سے محبت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایااور ہر کوئی یہ بات جانتا ہے، میں نے اپنے کام سے شادی کر لی ہے اور مجھے اس سے محبت ہے۔ انہوں نے ہدایتکار وکاس بھل کی فلم ’’سپر 30 ‘‘ کا حصہ بننے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کا حصہ نہیں ہوں ،انہوں نے فلمساز اور اپنے آئیڈل ریتھک روشن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکار ٹائیگر شروف فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2 ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :