فلم ’’ہیٹ سٹوری 4 ‘‘ کاگانا ’’تم میرے ہو ‘‘ریلیز

بدھ 14 فروری 2018 11:10

ْ ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’ہیٹ سٹوری 4 ‘‘ کا نیا گانا ’’تم میرے ہو ‘‘ریلیز کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ہیٹ سٹوری‘‘ سلسلے کی چوتھی فلم کاگانا ’’تم میرے ہو ‘‘ریلیز کر دیا گیاہے جو اداکارہ اہانا ڈھلون اور ویوان بھٹینا پر فلمایا گیا ہے جسے جوبین نوٹیال اور امریتا سنگھ نے گایا اور متھن نے کمپوز کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار کرن واہی ،اروشی روٹیلا اور گلشن گروور بھی شامل ہیں،ہدایتکار وشال پانڈے کی فلم ’’ہیٹ سٹوری 4 ‘‘ 9 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :