کریتی سینن اور ورون شرما نے فلم ’’ارجن پٹیالا ‘‘ کی چندی گڑھ میں عکسبندی شروع کر دی

بدھ 14 فروری 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن اور ورون شرما نے فلم ’’ارجن پٹیالا ‘‘ کی چندی گڑھ میں عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن نے ورون شرماکے ساتھ ہدایتکار روہت جگ راج کی فلم ’’ارجن پٹیالا ‘‘ کی چندی گڑھ میں عکسبندی شروع کر نے کے موقع پر لے گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ فلم میں اداکار دلجیت دوسنجھ نھی شامل ہیں،فلم میں کریتی سینن صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ دلجیت دوسنجھ چھوٹے قصبے کے لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال 13 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :