مصر، سیناء میں فورسز کے آپریشن میں 38 جنگجو ہلاک ،500 گرفتار

بدھ 14 فروری 2018 10:50

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) مصر کی سکیورٹی فورسز نے جزیرہ نما سیناء میں جاری بڑی کارروائی میں 38 جنگجوؤں کو ہلاک اور پانچ سو سے زیادہ جنگجوؤں اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری فوج نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے انتہائی خطرناک 10 انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔اس سے پہلے اس نے 28 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی تھی۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا گیا ہے کہ مزید چار سو مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس سے پہلے اس نے 126 جنگجوؤں کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بیان میں بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے جنگجو العریش شہر میں ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔بیان کے مطابق فوجی کارروائی میں متعدد گاڑیوں اور ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ فوجی کارروائی ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب صدر عبدالفتاح السیسی مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے کے لیے امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :