تعز میں اہم حوثیکمانڈر 4 ساتھیوں سمیت ہلاک

بدھ 14 فروری 2018 10:50

عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) یمن کے علاقے تعز میںشمالی محاذ کا فیلڈ کمانڈرابو طہ الغلیسی اپنے چار ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔جسکے بعد حوثی باغیوں میں مزید پھوٹ پڑنے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی اور عرب اتحادی افواج کی طرف سے گزشتہ روزشدید بمباری کی گئی جس کی زد میں آکر ابو طہ الغلیسی اور اس کے 4 ساتھی ہلاک ہو گئے۔تعز میں موجود یمنی فوج کے میجر جنرل خالد فاضل نے بتایا کہ غیرمعمولی جانی نقصان اٹھائے جانے کے بعد حوثی باغیوں کی صفوں میں انتشار پھیل چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :