شام میں امریکی کارروائی حماقت ہوگی، روس

بدھ 14 فروری 2018 10:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی طرف سے شام میں یک طرفہ طورپر کی گئی کوئی بھی خطرناک کارروائی شام کی وحدت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں اپنے بیلجین ہم منصب ڈیڈیہ رینڈیرز کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات سے لگ رہا ہے کہ وہ شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر ایک نیم خود مختار ریاست قائم کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ امریکا صدر بشارالاسد کو بھی اقتدار پرقائم رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکیوں سے یہ بات سننے کو ملی ہے کہ وہ شام میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ شام میں امریکی فوج کا قیام ان کے مشن کے مکمل ہونے کے بعد بھی برقرار رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ روس شام میں سب کے لئے قابل قبول انتقال اقتدار کے فارمولے پر کام کررہا ہے تاہم امریکی طویل عرصے تک شام میں قیام کا ارادہ کرتے ہیں تو اس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ امریکا شام میں نظام کی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ شام میں نئے دستور کے بعد توقع کی جاسکتی ہے کہ اقوام متحدہ کشیدگی کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :