کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

بدھ 14 فروری 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میںجاری ہے جس میں پانچ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں عبدالغفور(56 کلوگرام)، طلحہ طالب(62 کلوگرام)، ابوسفیان(69 کلوگرام)، عثمان امجد راٹھور(94 کلوگرام)، محمد نوح دستگیر بٹ(105 کلوگرام) شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو کوچز علی اسلم چوہدری اور محمد الیاس بٹ تربیت دے رہے ہیں۔