قومی ڈس ایبلڈ ٹی20- کرکٹ چیمپئن شپ میں (آج) مزید چار میچ کھیلے جائیں گے

بدھ 14 فروری 2018 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) چھٹی قومی ڈس ایبلڈ ٹی20- کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں (آج) جمعرات کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل گرائونڈ پر پہلا میچ آزاد جموں و کشمیر کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

(جاری ہے)

ڈائمنڈ گرائونڈ پر پہلا میچ پشاور اور سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں راولپنڈی اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز (کل) جمعہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ کراچی میں ہوگا، دوسرے مرحلے میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، اسلام آباد، لاہور ، پشاور، سیالکوٹ، راولپنڈی اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا جا سکا ہے جس میں بھی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن میں کراچی، فیصل آباد، کوئٹہ، بہاولپور، ملتان، حیدرآباد، کوئٹہ بیلو اور سرگودھا شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :