شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یمنی متاثرین کی امداد

بدھ 14 فروری 2018 10:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کی جانب سے یمن میں ہیضہ کی روک تھام اور علاج کے لئے جامع منصوبہ بندی مرتب کی گئی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امدادی مرکز کی نے عالمی ادارہ امور صحت کے ساتھ 3 معاہدے کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 95 لاکھ 9866 ڈالر کی ہے۔ شاہ سلمان امدادی مرکز اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے یمن میں ہیضہ سے متاثرین کے لئے طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ولی عہد مملکت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے امدادی مرکز نے 66.7 ملین ڈالر مخصوص کئے ہیں جن کے تحت عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے خطے میں امدادی کارروائیاں کی جائیں گی۔ایوان شاہی میں شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت مرکز کی جانب سے بہترین اور اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔ یمن میں ہیضہ کی وباء سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیاجائے گا۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ریجنل نگران ڈاکٹر ابرہیم الزیق نے بھی خادم حرمین شریفین کے اس انسانیت نواز اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اسے سراہا۔