وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کو قانونی محاذ پر ایک اور شکست

بدھ 14 فروری 2018 10:30

وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کو قانونی محاذ پر ایک اور شکست
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) خفیہ معلومات عام کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کی ایک قانونی درخواست کو لندن کی ایک عدالت نے مسترد کر دیا ۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جولیان آسانج نے اپیل کی تھی کہ برطانوی حکومت ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی نہ کرے۔ انہیں ضمانت پر رہائی کی شرائط کی خلاف ورزی کے باعث اس کارروائی کا سامنا ہے۔ جولیان آسانج نے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2012ء میں لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لے لی تھی۔

متعلقہ عنوان :