شام میں امریکی فضائی حملہ میں روسی فوج کے متعدد کنٹریکٹرز مارے گئے ، رپورٹ

بدھ 14 فروری 2018 10:30

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) شام میں امریکی فوج کے ایک فضائی حملے میں روسی فوج کے متعدد پرائیویٹ کنٹریکٹرز مارے گئے تھے۔ یہ بات روسی میڈیا کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ان رپورٹس کے بارے میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ روسی کنٹریکٹرز دیر الزور نامی علاقے میں پیشقدمی کرنے والی شامی حکومتی فورسز کا حصہ تھے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ بدھ کو کئے جانے والے امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم چار روسی شہری ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :