روہنگیا مسلمانوں کے خلاف آپریشن انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتا ہے، فرانس

بدھ 14 فروری 2018 10:30

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) اقوام متحدہ میں فرانس کے سفارتکار فرانسو دلاترے نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی حکومت اور فوج کے اقدامات جو برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی طرف سے رپورٹ کیے گئے ہیں وہ انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتائی ہے۔ انہوں نے میانمار میں گرفتار رائٹرز کے دو صحافیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :