ہالینڈ کے وزیر خارجہ روسی صدر سے ملاقات بارے غلط بیانی پر مستعفی

بدھ 14 فروری 2018 10:30

ہالینڈ کے وزیر خارجہ روسی صدر سے ملاقات بارے غلط بیانی پر مستعفی
ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ہالینڈ کے وزیر خارجہ ہالبے زائسترا نے اپنا منصب سنبھالنے کے چار ماہ بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

(جاری ہے)

ہالینڈکے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ استعفیٰ ان کی طرف سے اس اعتراف کے بعد سامنے آیا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ 2006ء میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران موجود ہونے کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا تھا۔ پارلیمان کے ہنگامی اجلاس کے دوران زائسترے نے نمناک آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ان کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ بادشاہ کے حوالے کر دیں۔ وہ چند گھنٹوں بعد ماسکو کے ایک سرکاری دورے پر روانہ ہونے والے تھے۔

متعلقہ عنوان :