سعودی عرب، گزشتہ 6 دن سے صحرا میں لاپتہ شخص کو تلاش کر لیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 فروری 2018 09:23

تبوک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فلاحی انجمن " عون " نے تبوک کے نواحی صحرائی علاقے میں گم ہونے والے نوجوان کو تلاش کر لیا ۔ سبق نیوز کے مطابق حسام نامی نوجوان 6 دن سے صحرائی علاقے میں گم ہو گیا تھا جس کے بارے میں سوشل میڈیا کافی سرگرم رہا ۔

(جاری ہے)

حسام کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ تبوک سے 160 کلومیٹر جنوب میں صحرائی علاقے میں گم ہو گیا تھا آخری بار اسکا رابطہ اپنے اہل خانہ سے ہوا جس میں اس نے کہا کہ میں کہاں ہوں مجھے کچھ معلوم نہیں ۔ عون نامی فلاحی انجمن کے اہلکارو ںنے گمشدہ نوجوان کو تلاش کیاجس کی حالت انتہائی خراب تھی اسے اسپتال میں داخل کروایا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :