پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے بارے میں غلط بیان کا اعتراف، ہالینڈ کے وزیر خارجہ مستعفی ہو گئے

بدھ 14 فروری 2018 02:00

ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ہالینڈ کے وزیر خارجہ ہالبے زاسترا نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے بارے میں غلط بیانی پر استعفیٰ دیدیا۔ وزیر خارجہ کو اپنا منصب سنبھالے ابھی چار ماہ ہی گزرے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ 2000ء میں روسی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران موجود ہونے کے بارے میں انہوں نے جھوٹ بولا تھا۔ پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس میں پرنم آنکھوں کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں کہ وہ اپنا استعفیٰ بادشاہ کے حوالے کر دیں۔

متعلقہ عنوان :