پی ایس ایل چیمینز پشاور زلمی نے رنگارنگ تقریب میں نئی کٹ لانچ کردی

بدھ 14 فروری 2018 01:00

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پی ایس ایل چیمینز پشاور زلمی نے رنگارنگ تقریب میں نئی کٹ لانچ کردی .پشاور زلمی کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادیے .پاکستان کی نمبرون شوبز اسٹار مائرہ خان اور حمزہ علی عباسی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر پاکستان سپر لیگ چیمپیمز پشاور زلمی نے لاہور میں ہونیوالی رنگارنگ تقریب میں اپنی نئی کٹ لانچ کردی .

پی ایس ایل کی دفاعی چیمپین پشاور زلمی کی جانب ہونیوالی تقریب نے شرکا کے دل جیت لیے .

(جاری ہے)

تقریب میں پشاور زلمی کے پاکستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز نے شرکت کی .اس کے ساتھ پشاور زلمی کے چیئرمین پشاور جاوید آفریدی , صدر ظہیر عباس , پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی اور سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی تقریب میں شریک ہوئی. تقریب میں پشاور زلمی کی پی ایس ایل تھری کے لیے کٹ کی لانچنگ ہوئی تو شائقین کرکٹ کا جوش و خروش انتہا پر پہنچ گیا. پشاور زلمی کے ایمبیسڈر مائرہ خان اور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے ریمپ واک کرکے کٹ کی رونمائی کی .جس کے بعد معروف راک بینڈ "کال" Call نے پشاور زلمی کے آفیشل گانا "ہم زلمی " پیش کیا تو شرکا داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔