عالمی شہرت یافتہ اور صدارتی ایوارڈ یافتہ دستکار استاد عالم انتقال کر گئے

بدھ 14 فروری 2018 01:00

ملتان ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)بلیوپاٹری کے چوالے سے عالمی شہر ت یافتہ دستکار استاد عالم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ استاد عالم نے ملتان میں نیلے نقوش والے برتنوں کو متعارف کروایا جو بلیو پاٹری کے نام سے ملتان کی پہچان بنے ۔

(جاری ہے)

ملتان میں بلیو پاٹری انسٹی ٹیوٹ کا قیام بھی استاد عالم کی نگرانی میں عمل میں آیا تھا ۔ استاد عالم نے کئی ممالک میں ان برتنوں کو متعارف کرایا وہ مختلف نمائشوں میں بھی شریک ہوئے اور اب استاد عالم انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری کے نام سے ایک ادارہ چلا رہے تھے ۔ ان کی خدمت کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔