سابق صدر پرویز مشرف کے زمانہ میں کراچی کے لئے سب سے اچھا تھا، فروغ نسیم

بدھ 14 فروری 2018 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے زمانہ میں کراچی کے لئے سب سے اچھا تھا، ایئر پورٹ پر 2افراد کے سامنے کہا کہ فوجی حکومت کا زمانہ کراچی کے لئے اچھا رہا، پرویز مشرف بڑے بھائی کی طرح ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی عزت کرتا ہوں، پرویز مشرف کا زمانہ کراچی کے لئے اچھا رہا اس کا یہ مطلب نہیں کہ نہیں ایم کیو ایم کا سربراہ بنایا جائے، پرویز مشرف کو ایم کیو ایم کا لیڈر بنانے کی بات کبھی نہیں کی، ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینئر قانون دان فروغ نسیم نے منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔

متعلقہ عنوان :