کوئٹہ،آ ل پاکستان لیبر فیڈریشن کا عاصمہ جہانگیر کے ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش

بدھ 14 فروری 2018 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) آل پاکستان لیبر فیڈریشن (APLF) اور پاکستان لیبر کنفیڈریشن کے مرکزی صدر سلطان محمدخان ، سیکرٹری جنرل عبدالستار، صوبائی چیرمین شاہ علی بگٹی اور دیگر مقررین نے انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی موت پر تعزیتی اجلاس فیڈریشن کے مرکزی دفتر کوئٹہ میں منعقد کی جس میں لیبر نمائندے ، ٹریڈ یونینز کے عہدیدار، وکلا اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عاصمہ جہانگیر کے ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ یقینا تاریخ میں وہ لوگ زندہ رہتے ہیں جو اپنی زندگی میں انسانوں کی خدمت کریں، یہی وجہ ہے کہ آج عاصمہ جہانگیر کی وفات پر نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا کے کونے کونے میں دکھ کا اظہار کر رہیے ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقومی فورم پر مظلوم اور محروم خاصکر محنت کش طبقات اور انسانی حقوق کے لیے نہ صرف آواز بلند کی بلکہ عملی جہد و جہد کی اور قید و بند کی صوبتیں برداشت کی ۔ عاصمہ جہانگیر آزاد عدلیہ کی علامت تھی اُن کی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :