بے روز گاری کے خاتمے کیلئے خالی آسامیوں پرمیرٹ پر بھرتی کی جائے گا ،سید محمد رضا

بدھ 14 فروری 2018 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء)صوبائی وزیر برائے قانون پارلیمانی امور پراسی کیوشن جنگلات ومحکمہ امور حیوانات سید محمد رضانے کہاہے کہ بے روز گاری کے خاتمے کیلئے خالی آسامیوں پرمیرٹ پر بھرتی کی جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جاسکے اور انہیں ملک وقوم کی خدمت کا موقع بھی فراہم کیا جاسکے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں بلوچستان کے نوجوانوں پر ہمیشہ یقین رہاہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں صلاحیتوں سے بھر پور ہیں اور کسی بھی ترقی یافتہ قوم کے نوجوانوں سے کسی طور بھی کم نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو ان کی صلاحتوں کے مظاہرے کیلئے مواقع فراہم کئے جائیں اس سے پہلے بھی ہمارے نوجوانوں کو جب بھی موقع فراہم کیا گیا انہوں نے کبھی مایوس نہیں کیا اور بلوچستان کا نام ناصرف پاکستان جبکہ پوری دنیا میںروشن کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے مختصر وقت کے باوجود یہ تہیہ کررکھا ہے کہ نوجوانوں کی فلاح وبہود کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا انہیں مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں میں مایوسی ختم ہورہی ہے اور آج کا بلو چستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور آنے والا وقت بلوچستان کا ہے اور آج کا نوجوان خود کو بڑی ذمہ داریاں سنمبھالنے کیلئے خود کوتیار کرلے ۔