پراسرار سانپ روحانی طور پر محکمہ تعلیم میں رکھے کروڑوں روپے کھا گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 13 فروری 2018 23:53

پراسرار سانپ روحانی طور پر  محکمہ تعلیم میں  رکھے   کروڑوں روپے کھا گیا
ماکوردی ، نائجیریا  کے جوائنٹ ایڈمیشنز اینڈ میٹریکولیشن بورڈ میں  ایک پراسرار سانپ  36 ملین نیرا (تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ روپے) روحانی طور پر کھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق    جوائنٹ ایڈمیشنز اینڈ میٹریکولیشن بورڈ طلباء کو بورڈ کی ویب سائٹ تک رسائی کے لیے سکریچ کارڈ فروخت کرتا تھا لیکن حالیہ اصلاحات کے نفاذ کے بعد ویب سائٹ کے استعمال کے لیے سکریچ کارڈ کا استعمال ختم کر دیا گیا۔


بورڈ کے رجسٹرار نے  پہلے فروخت ہونے والے سکریچ کارڈ  کا آڈٹ کرنےکے آڈیٹروں کی ایک ٹیم مختلف دفاتر میں بھیجی۔ ماکوردی میں جوائنٹ ایڈمیشنز اینڈ میٹریکولیشن بورڈ کے دفتر میں ایک سیلز کلرک پھیلومینا نے  رجسٹرار اور اُن کی ٹیم کوبتایا کہ  وہ پچھلے سالوں میں سکریچ کارڈ  کی فروخت سے حاصل ہونے والے 36 ملین نیرا کے لیے  ذمے دار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پھیلو مینا نے بتایا کہ اس کی ملازمہ اور جوائنٹ ایڈمیشنز اینڈ میٹریکولیشن بورڈ کے دوسرے سٹاف  کے رکن ، جوان اسین، کے ساتھ مل کر دفتر کی تجوری سے روحانی طور پر رقم نکال لی ہے۔ پھیلومینا نے  بتایا کہ وہ صرف کارڈ فروخت کرتی تھی، رقم کے انتظام سے اس کا تعلق نہیں تھا۔
پھیلومینا نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ جوان اور اس کے ساتھی نے  یہ رقم ایک پراسرار سانپ کے ذریعے نکالی ہے، جو اس رقم کو روحانی طور پر کھا گیا  اور جوان نے یہ بات خود پھیلومینا کو بتائی تھی۔پھیلومینا نے بتایا کہ پراسرار سانپ تجوری سے رقم نگل کر فرار ہوگیا۔