نارویجن اولمپک ٹیم نے حادثاتی طور پر 15,000 انڈوں کا آرڈر دے دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 13 فروری 2018 23:51

نارویجن اولمپک ٹیم نے حادثاتی طور پر 15,000 انڈوں کا آرڈر دے دیا
کوریا میں موجود نارویجن اولمپک ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ 1500 انڈوں کا آرڈر دینا چاہتے تھے لیکن شاید گوگل  نے ترجمہ کرتے ہوئے اسے 15,000 میں تبدیل کر دیا۔
نارویجن اولمپک ٹیم کے ترجمان ہالور لی نے بی بی سی کو بتایا کہ "جب ٹرک کھولے گئے تو انہوں نے اس پر سے انڈے اتارنے شروع کیے۔ تھوڑی دیر بعد انہوں (باورچیوں) نے سوچا کہ بہت دیر ہوگئی ہے لیکن یہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آپس میں کہا کہ یہ گوگل سے ترجمے میں غلطی ہوئی ہے۔ میں نہیں جانتا۔"
انڈوں سے ٹرک کے بھرے ہونے کے باوجود ٹیم کا باورچی 13,500انڈے  دوکان والے کو  واپس کر سکتا تھا۔
لیکن ترجمے  کی یہ غلطی مکمل طور پر گوگل کا قصور نہیں ہو سکتی ۔ دی گارڈین کے مطابق ریسٹورینٹس کے لیے یہ عام بات ہے کہ وہ 30  انڈوں کے کریٹس میں انڈے خریدتے ہیں اور کورین میں صرف ایک حرف کی تبدیلی سے "15,00" کا عدد "15,000" میں بدل جاتا ہے۔