موسمِ سرما کی دوسری بارش نے انتظامیہ کی ناقص کار کردگی کے پول کھول دیے

منگل 13 فروری 2018 23:50

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) موسمِ سرما کی دوسری بارش نے انتظامیہ کی ناقص کار کردگی کے پول کھول دیے سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے،تفصیلات کے مطابق تقریباً دو مہینوں بعد ہونے والی موسمِ سرما کی بارش نے انتظامیہ کی ناقص کار کردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے بارشوں کی پیشن گوئی کے باوجود انتظامیہ نے پائپ لائنیں بچھانے کے لیے ہونے والی کھدائی کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ سڑکوں او رگلیوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا ہے بلکہ گڑھوں میں گرنے کے باعث لوگ حادثات کا شکار ہو رہے ہیں عوام الناس نے ضلعی اور شہری انتظامیہ سے صورتِ حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :