لڑکی اغوا،فتح جنگ پولیس نے رپورٹ درج کر لی

منگل 13 فروری 2018 23:50

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) لڑکی اغوا کر لی گئی تفصیلات کے مطابق محمد منیر ولد گلاب خان نے فتح جنگ پولیس کو رپورٹ درج کروائی ہے کہ وہ اپنی 18سالہ بیٹی عظمیٰ بی بی کا شناختی کارڈ بنوانے اسے اپنی بڑی بیٹی کے ساتھ لے کر نادرا کے دفتر گیا اور انہیں لائن میں کھڑا کر کے بنچ پر آ کر بیٹھ گیا کافی دیر بعد اس کی بڑی بیٹی نے اسے بتایا کہ عظمیٰ بی بی موجود نہیں ہے تلاش بسیار کے بعد وہ گھر لوٹ رہے تھے کہ محمد نیاز ولد محمد رستم نے اسے فون کیا کہ اس کی بیٹی اس کے پاس موجود ہے اور شام کو اسے واپس مل جائے گی شام کو اس کے نہ آنے پر اس کے باپ رستم سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ وہ کہیں غائب ہے جیسے ہی وہ آیا تو اس کی بیٹی اسے واپس کر دی جائے گی لیکن کئی روز گذرنے کے بعد بھی عظمیٰ بی بی کا کوئی سراغ نہ ملا ہے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف زیرِ دفعہ 365ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :