تھانہ حضرو کی کاروائی،7قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

منگل 13 فروری 2018 23:50

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) تھانہ حضرو کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی نقد رقم سمیت 1لاکھ 45ہزار روپے کا سامان اور آلاتِ قمار بازی قبضہ میں لے کر 7قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ قبرستان کے قریب پیڑوں کے جھنڈ میں چند افراد قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں موجود 7افراد نے رقم غلط ملط کر کے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے گھیرا ڈال کر عبدالمیاں، اعجاز شاہ، اکبر علی، محمد عزیر، اسلم، نعمان علی شاہ اور مشعل خان کو گرفتار کر لیا آلاتِ قمار بازی سمیت 40ہزار روپے نقد، 80ہزار روپے مالیتی موٹر سائیکل اور 25ہزار روپے مالیتی 5عدد موبائل قبضہ میں لے کر 5پی جی او کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :