ضلع بھر میں صاف دیہات پروگرام جاری ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات
تازہ ترین : 1

ضلع بھر میں صاف دیہات پروگرام جاری ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں صاف دیہات پروگرام جاری ہے۔اس پروگرام کے تحت ضلع بھر کے دیہاتوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کے وہ اپنی تحصیلوں میں موجود دیہاتوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔

اس سلسلے میں ایک منصوبہ بھی تشکیل دیا گیا جس کے تحت دیہاتوں کی صفائی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ صاف دیہات پروگرام کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کییء جا رہے ہیں جس میں ضلع بھر کے منتخب سیاسی اور سماجی نمائنیدے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 13/02/2018 - 23:50:06

اس خبر پر آپ کی رائے‎