برف باری کے دوران مری میں بھاری گاڑیوں کا داخلہ بند ہے،سیاح مری آتے ہوئے اپنی گاڑی بہت احتیاط سے ڈرائیو کریں، ٹائروں میں ہوا کا پریشر کم رکھیں، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد

منگل 13 فروری 2018 23:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے مری آنے والے سیاحوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح مری آتے ہوئے اپنی گاڑی بہت احتیاط سے ڈرائیو کریں، ٹائروں میں ہوا کا پریشر کم رکھیں، اچھی اور میکنیکلی فٹ گاڑی پر ہی مری آئیں بیٹری کی کنڈیشن اچھی ہو تاکہ سخت سردی میں بھی گاڑی بآسانی سٹارٹ ہو جائے، برف باری کے دوران بھاری گاڑیوں کا داخلہ مری کے لئے بند ہے، انہوںنے کہا کہ اچھا اور ماہر ڈرائیور ہی گاڑی کو مری لے کر آئے ، دو طرفہ ٹریفک چلنے کی وجہ سے سیاح غلط پارکنگ نہ کریں، صرف پیٹرول پر ہی گاڑی کو مری لے کر آئیں انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ سنو بائیکس کی مدد سے سیاحوں کو مری میں بھر پور ٹریفک سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوںنے کہا کہ سیاحوں کو ٹریفک کی بہترین سفری سہولیات کے لئے وارڈن افسران کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس مل کر بخوبی کام کر رہے ہیں انہوںنے کہاکہ سیاح ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ برف باری کے دوران سفری سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہو۔

متعلقہ عنوان :