مری میں پہلی شدید برف باری کے دوران سٹی ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس نے سینکڑوں سیاحوں کو مدد اور رہنمائی فراہم کی

منگل 13 فروری 2018 23:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ملکہ کوہسار مری میں رواں سال کی پہلی شدید برف باری کے دوران سٹی ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس نے آن گرائونڈ سینکڑوں سیاحوں کو مدد اور رہنمائی فراہم کی حکومتِ پنجاب کی جانب سے سیاحوں کی سہولت کے لئے فراہم کردہ سنوبائیکس کی مدد سے شدید برف باری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہونے پر تقریباًً 02سو سے زائد سیاحوں کی گاڑیوں کو ٹریفک وارڈنز نے دھکے لگا کر منزل مقصود تک پہنچایا بہت زیادہ ٹھنڈ ہونے کی وجہ سی50سے زائد سیاحوں کی گاڑیوں میں بیٹری کم زور اور سٹارٹنگ پرابلم ہونے پر گاڑیوں کو سٹارٹ کرنے میں مدد فراہم کی اسی طرح ٹائر پنکچر ہونے پر 30سے زائد سیاحوں کی ٹائر تبدیلی میں مدد فراہم کی آر پی او راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ ، سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد مری میں موجود رہے اور تمام ٹریفک انتظامات کی نگرانی کرتے رہے سی ٹی او یوسف علی شاہد خود برف باری میں سیاحوں کی مدد اور رہنمائی فراہم کرتے رہے اس دوران ٹریفک پولیس کو بھی ٹریفک روانی اور سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے رہے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے برف باری کے دوران سیاحوں کو ٹریفک سہولیات سے مستفید کرنے اور مدد رہنمائی فراہم کرنے کے حوالے سے وارڈن افسران اور انسپکٹر ز کی اضافی نفری تعینات کی جنہوں نے لگاتار 50سے زائد گھنٹے شدید برف باری میں ڈیوٹی سرانجام دی اس سلسلے میں سیاحوں کی معاونت کے لئے ٹریفک پولیس مری کی ہیلپ لائن 051.9269200پر خصوصی سکواڈ تعینات رہا ۔

متعلقہ عنوان :