گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہونے والے سات افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت،محکمہ سوئی گیس سے آگاہی مہم شروع کرنے کا مطالبہ

منگل 13 فروری 2018 23:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہونے والے سات افراد کی موت نے اہل مری کو افسردہ کردیا ان افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،صدر لائرز ونگ ن اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،صدر لیبرونگ ن غالب بشیر عباسی اوردیگر نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس سے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کو گیس جیسے حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے باضابطہ مہم چلائی جائے پمفلٹ اور کیبل پر اشتہارات کے ذریعے گیس لیکج کو چیک کرنے ،اسکے اخراج کیلئے ضروری اقدامات اور دیگر حفاظتی اقدامات اور دیگر حفاظتی انتظامات کرنے کیلئے شعور بیدارکرنا ضروری ہے انہوں قیمتی جانوں کے ضیائع پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے اعلیٰ درجات ،مغفرت اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :