لودھراں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح نے ایک بار پھر عوامی عدالت سے میاں محمد نواز شریف کو اہل قرار دے دیا،راجہ دفترعباسی

منگل 13 فروری 2018 23:40

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) لودھراں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح نے ایک بار پھر عوامی عدالت سے میاں محمد نواز شریف کو اہل قرار دے دیا گیا،ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفترعباسی جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،لیگی رہنماء وسابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،صدرلیبر ونگ ن تحصیل مری غالب بشیر عباسی،سابق ناظم روات مجید عباسی،صدر مسلم لیگ ن نمبل ضیاء اللہ عباسی اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا لیگی عہدیداروں کا کہنا تھاکہ میاں محمدنوا زشریف نے ایک ار پھر عوامی عدالت سے کامیابی حاصل کی عوام نوا زشریف کی خدمات اور تعمیر وترقی کو خراج تحسین ووٹ کی طاقت سے پیش کررہے ہیں لودھراں میں پیر اقبال شاہ کی کامیابی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام نوٹوں کو مسترد کرکے ووٹوں کی طاقت پر یقین رکھتے ہوئے میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں جہانگیر ترین اور عمران خان جیسے کرداروں کو عبرت کا نشان بنادیا ہے ہم اس کامیابی پر اہلیان لودھراں اور پیر اقبال شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔