نتھیاگلی ڈسٹرک ایبٹ آباد کے گائوں کنڈ لہ پسالہ کے غریب مزدور نسیم کی 13سالہ بیٹی اغوا

منگل 13 فروری 2018 23:30

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) یو سی نتھیاگلی ڈسٹرک ایبٹ آباد گائوں کنڈ لہ پسالہ غریب مزدور نسیم کی بیٹی 13سالہ آٹھویں جماعت کی طالبہ اغوا کر لی گئی، وزیر اعلیٰ کے پی کے ڈی آئی جی خیبر پختونخواہ ڈی پی او ہزارہ ایبٹ آباد سے باز یابی کا مطالبہ کرتے ہوئے بچی کے والد نسیم نے تحریری بیان میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میری بیٹی کو اغوا کر لیا گیا ہے میں نے تھانہ ڈونگا گلی میں ایف آئی آر درج کروائی لیکن پولیس ابھی تک کاروائی نہ کو سکی میری بیٹی کو اغوا کرنے والا وقار نامی ٹیچر جو کہ بڈھیار سکول میں تعینات ہے۔

متعلقہ عنوان :