دنیا بھر میں سمندروں کی سطح میں اضافے کی رفتار تیز ہو گئی

منگل 13 فروری 2018 23:20

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سمندروں کی سطح میں اضافے کی رفتار میں کافی تیز آ چکی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ریسرچ میگزین پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نے بتایا ہے کہ عالمی سمندروں میں پانی کی سطح اتنی تیز رفتاری سے بلند ہو رہی ہے کہ رواں صدی کے آخر تک یہ اضافہ 66 سینٹی میٹر یا 26 انچ تک پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اضافہ تقریبا اتنا ہی ہے جس کے خلاف اقوام متحدہ کی طرف سے تنبیہ بھی کی جا چکی ہے اور یہ دنیا بھر کے بہت سے ساحلی شہروں کے لیے شدید مشکلات اور خطرات کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :