دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے،امریکہ

منگل 13 فروری 2018 23:20

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں اپنے اتحادیوں سے کہا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ جاری رہنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ٹلرسن کا کہنا تھا کہ آئی ایس پسپائی کا شکار تو ہے لیکن بڑی عسکری کارروائی ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم کو مکمل طور پر شکست دینے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ کویت میں وزراء سطح کے ایک اجلاس میں انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس بدستور ایک خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ اس اجلاس میں آئی ایس کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں شامل ممالک کے وزراء شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :