اسرائیل شام کے علاقے میں کسی بھی عسکری کارروائی سے باز رہے،شام

منگل 13 فروری 2018 23:20

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) شامی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل شام کے علاقے میں کسی بھی عسکری کارروائی سے باز رہے۔ یہ بات شامی نائب وزیر خارجہ ایمن سوسن نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ شامی نائب وزیر خارجہ کے مطابق اگر اسرائیل نے پھر بھی ایسا کچھ کیا تو مستقبل میں اسے ماضی قریب کے مقابلے میں اور بھی زیادہ حیران کن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شام نے گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر اپنی ریاستی حدود میں حملہ کرنے والا ایک اسرائیلی ایف سولہ جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔ اسرائیل نے بھی تصدیق کی تھی کہ اس ایف سولہ طیارے کو شامی حدود ہی میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ شام نے اپنے ہمسایہ ملک اسرائیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شامی ریاستی علاقے میں دوبارہ کسی بھی طرح کی عسکری کارروائی کرنے سے باز رہے۔

متعلقہ عنوان :