ٹرمپ نے 4.4 ٹریلین ڈالر کے بجٹ منصوبے کا اعلان کر دیا

منگل 13 فروری 2018 23:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) امریکی حکام نے سماجی بہبود کے بجٹ میں کٹوتی جبکہ عسکری بجٹ میں مزید اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 اعشاریہ 4 ٹریلین ڈالر کے بجٹ منصوبے کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق سماجی بہبود کے بجٹ میں کٹوتی کی تجویز کی گئی ہے جبکہ عسکری بجٹ میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اپنی فوج کو دنیا کی مضبوط ترین فوج بنانا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ بجٹ میں داخلی منصوبوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ اس کٹوتی کے نتیجے میں امریکا کا غریب اور متوسط طبقہ براہِ راست انداز سے متاثر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :