وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کی مزید قانونی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

منگل 13 فروری 2018 23:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کو قانونی محاذ پر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

خفیہ معلومات عام کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کی اس قانونی درخواست کو لندن کی ایک عدالت میں رد کر دیا گیا ہے جس میں انہوں نے درخواست کی تھی کہ برطانوی حکومت ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی نہ کرے۔ واضح رہے کہ انہیں ضمانت پر رہائی کی شرائط کی خلاف ورزی کے باعث اس کارروائی کا سامنا ہے۔ جولیان آسانج ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2012ء میں لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لے لی تھی۔

متعلقہ عنوان :